وزیراعلیٰ کی زیرِ صدارت اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فروری 2026 تک اعزازیہ کارڈ کے اجرا کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ ابتدامی مرحلے میں پہلی بار پے آرڈر کے ذریعے ادائیگی ہوگی، جبکہ یکم فروری سے ادائیگیاں براہِ راست اعزازیہ کارڈ کے ذریعے ممکن ہوں گی۔
اجلاس میں مریم نواز نے ہدایت دی کہ آئمہ کرام کی رجسٹریشن کا عمل مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے۔ محکمہ کے مطابق پنجاب بھر سے 62 ہزار 994 رجسٹریشن فارم موصول ہو چکے ہیں جبکہ تصدیقی مراحل جاری ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ ملک و قوم کے مفاد کے برخلاف سرگرمیوں یا اخلاقی و مالی جرائم میں ملوث امام مسجد کا اعزازیہ فوری طور پر معطل کر دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: مفتی منیب الرحمان ڈینگی میں مبتلا،کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج
صوبے میں مسجد مینجمنٹ کمیٹیاں اور تحصیل مینجمنٹ کمیٹیاں بھی قائم کر دی گئی ہیں، جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز کو ہر ماہ آئمہ کرام کے ساتھ میٹنگ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
اجلاس میں سیف سٹی کیمروں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے لیے نئی قانون سازی پر بھی اتفاق کیا گیا۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے صوبے بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف آپریشن بلا تعطل جاری رکھنے کا حکم بھی دیا۔







