تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق، وزیرِاعظم نے بنگلہ دیش کے عوام کو کامیاب عام انتخابات کے انعقاد پر بھی مبارکباد دی اور پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کے امن و ترقی کے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے بیگم خالدہ ضیا کی پاک-بنگلہ دیش تعلقات کے لیے خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے رابطے میں رہنے اور عوامی فلاح کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
اعلامیے کے مطابق، وزیرِاعظم نے طارق رحمان کو جلد پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔
خیال رہے کہ بنگلہ دیش الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق طارق رحمان کی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) دو تہائی اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’ہم انتخابات کے نتائج کے عمل سے مطمئن نہیں‘، جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش
سرکاری نتائج کے مطابق 299 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں بی این پی نے 212 نشستیں حاصل کیں، جب کہ جماعت اسلامی 77 نشستوں کے ساتھ دوسری بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی۔






