افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال جارحیت کے جواب میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے موثر جواب دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے پاکستان کے سرکاری ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ بلا اشتعال افغان جارحیت کا پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پوری طاقت سے منہ توڑ جواب دی رہی ہیں۔

پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے افغان طالبان کے ٹھکانے تباہ اور خوارج بھاگ کھڑے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کا پاکستان پر  بلا اشتعال حملہ ، وزارت اطلاعات نے تصدیق کردی

چترال سیکٹر پر افغان طالبان  کی چیک پوسٹ کو پاکستانی سکیورٹی فورسز نے نہایت درستگی سے  نشانہ بنا کر تباہ کر  دیا۔

افغان طالبان نے پاک-افغان سرحد کے مختلف مقامات پر فائرنگ کی، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے جواب میں ناوگئی سیکٹر باجوڑ، تیراہ خیبر ، ضلع مہمند اور ارندو سیکٹر چکوال بهرپور جواب دیا۔

سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں افغان کی 2 چوکیاں تباہ کر دیں، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز سرحد کی حفاظت اور کسی بھی قسم کی جارحیت کے خلاف سخت اور فوری جواب دینے کے لیے مکمل طور پر  تیار ہیں۔