اس معاہدے پر واٹین ٹیلی کام کی جانب سے خرم ایچ جب کہ الفلاح انشورنس کی جانب سے عادل رشید نے دستخط کیے۔ دونوں کمپنیوں کے درمیان یہ اشتراک پاکستان کے انشورنس سیکٹر میں ڈیجیٹل جدت اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
نئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں مصنوعی ذہانت پر مبنی آٹومیشن، ریئل ٹائم ڈیٹا انٹیلیجنس اور مائیکرو سروسز آرکیٹیکچر جیسی جدید ٹیکنالوجیز استعمال کی جائیں گی۔
اس کے ذریعے صارفین کو ایک مربوط موبائل فرسٹ تجربہ فراہم کیا جائے گا جس میں آسان کسٹمر آن بورڈنگ، ڈیجیٹل پالیسی مینجمنٹ، مربوط ادائیگیوں کا نظام اور کلیمز کی تیز تر پراسیسنگ ممکن ہو سکے گی۔
ماہرین کے مطابق یہ شراکت داری پاکستان کے مالیاتی اور انشورنس شعبے میں اے آئی، کلاؤڈ ٹیکنالوجی اور انٹرپرائز ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کرتی ہے۔
مزید پڑھیں: بائی بٹ اور ٹیثر کا گولڈن منتھ گِیو اوے شروع، ایک ملین ڈالرز کے انعامات
اس اقدام سے الفلاح انشورنس کو خطے کی جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کرنے والی کمپنیوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی، جب کہ واٹین ٹیلی کام کی انٹرپرائز ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن میں قیادت بھی مزید مضبوط ہوگی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پاکستان میں انشورنس خدمات کو زیادہ تیز، اسمارٹ اور صارف دوست بنانے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے۔







