شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ اگر سرکاری اسپتال اور اسکول واقعی معیاری ہیں تو اقتدار میں موجود افراد اپنے بچوں کو وہاں کیوں نہیں بھیجتے؟
انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی شہری صحت اور تعلیم کے یکساں معیار کا حقدار ہے۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی کا یہ بیان پمز سانحے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے اور ذمہ دار قرار دیے گئے افسران کے خلاف کارروائی کے بعد سامنے آیا ہے۔







