تینوں کنفیڈریشنز نے مشترکہ خط میں ورلڈ کپ کے تجارتی حقوق میں 20 فیصد حصہ نجی سرمایہ کاروں کو فروخت کرنے کی مجوزہ اسکیم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے نے فیفا کی قیادت اور رکن تنظیموں کے درمیان باہمی اعتماد کو نقصان پہنچایا۔

مجوزہ منصوبے کے ذریعے تقریباً 4.2 ارب ڈالر حاصل کرنے کا ہدف تھا، تاہم شدید مخالفت کے بعد اسے ترک کردیا گیا۔

مشترکہ خط میں معاملے کی مکمل اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ فٹ بال میں ایسی قیادت ہونی چاہیے جو کھیل کے اجتماعی مفاد کو ترجیح دے۔

ذرائع کے مطابق یوئیفا، اے ایف سی اور کونکاکاف آئندہ فیفا ٹورنامنٹس کے بائیکاٹ پر بھی غور کر رہے ہیں۔

دوسری جانب افریقی کنفیڈریشن سمیت متعدد ممالک نے گیانی انفینٹینو کی حمایت جاری رکھی ہے، جس کے باعث فیفا میں اندرونی اختلافات مزید نمایاں ہوگئے ہیں۔