بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تازہ واقعات نے عالمی بحری آمدورفت اور توانائی کی ترسیل سے متعلق خدشات بڑھا دیے ہیں۔
آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین سمندری تجارتی راستوں میں شامل ہے، جہاں سے بڑی مقدار میں خام تیل اور دیگر توانائی مصنوعات مختلف ممالک تک پہنچائی جاتی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد دونوں آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئی۔ تاہم جہازوں کو پہنچنے والے نقصان اور عملے کی صورت حال سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
دوسری جانب ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ دو ایرانی بحری جہازوں کو امریکی بحری دستوں کی تحویل سے واپس حاصل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے اس کارروائی کی مزید تفصیلات بیان نہیں کیں۔
ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے آبنائے ہرمز کی بندش سے متعلق بھی سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ رہبرِ انقلابِ اسلامی کے حکم کے مطابق یہ آبی گزرگاہ بند رہے گی۔







