یومِ مزدور کے موقع پر جاری اپنے تحریری بیان میں سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ ایران نے دشمنوں کے ساتھ عسکری محاذ پر اپنی ترقی اور برتری دنیا کے سامنے ثابت کی ہے، تاہم اب ضروری ہے کہ معاشی اور ثقافتی جہاد کے مرحلے میں بھی انہیں ناکام بنایا جائے۔
انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ مقامی سطح پر تیار کردہ اشیاء کے استعمال کو ترجیح دیں تاکہ ملکی معیشت کو مضبوط کیا جا سکے۔
سپریم لیڈر نے کاروباری حضرات کو بھی ہدایت کی کہ وہ متاثرہ کاروبار کے باوجود حتی الامکان ملازمین کو برطرف کرنے سے گریز کریں اور اپنی افرادی قوت کو برقرار رکھیں۔
مزید پڑھیں: ایران کی نئی تجویز سے مطمئن نہیں، ایرانی قیادت میں کوئی کچھ کہتا ہے اور کوئی کچھ: ڈونلڈ ٹرمپ
خیال رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کو بین الاقوامی پابندیوں اور معاشی دباؤ کا سامنا ہے اور حکومت اندرونی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے معاشی خود انحصاری پر زور دے رہی ہے۔







