امریکی صدر نے ایران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران معاہدہ کرنے کے لیے بے چین ہے، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔ لیکن ہم نے انہیں سخت نشانہ بنایا اور ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا، کیونکہ ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔ انہیں یہ ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ٹرمپ نے ایک بار پھر زور دیا کہ ان کی حکومت کی پالیسی واضح ہے کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے۔

امریکی صدر نے اپنی گفتگو میں وینزویلا میں امریکی کارروائیوں اور ایران کے خلاف حالیہ اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج دنیا کی سب سے طاقتور فوج ہے اور امریکا اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

خیال رہے کہ ٹرمپ کے حالیہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی رابطوں اور ممکنہ معاہدے سے متعلق مختلف رپورٹس سامنے آرہی ہیں، جب کہ خطے میں کشیدگی بدستور برقرار ہے۔