صحافی حال ہی میں اسلام آباد میں منعقدہ “اسلام آباد ٹاکس” میں شرکت کے لیے پاکستان آئی تھیں، جہاں انہوں نے نہ صرف پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں حصہ لیا بلکہ پاکستانی ثقافت، مہمان نوازی اور عوامی رویوں کو بھی قریب سے دیکھا۔ دورے کے اختتام پر وہ واپس امریکا روانہ ہو گئیں۔

اپنی واپسی کے موقع پر کیٹلن ڈورن بوس نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے پاکستان اور اس کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں آنا، لوگوں سے ملنا، صحافتی فرائض انجام دینا اور مقامی ثقافت کو سمجھنا ان کے لیے ایک منفرد اور قابلِ فخر تجربہ رہا۔ انہوں نے لکھا کہ وہ “بھرا ہوا دل اور زندگی بھر کی حسین یادیں” ساتھ لے کر واپس جا رہی ہیں۔

ان کے اس پیغام کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ اور محبت بھرے تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ کئی صارفین نے انہیں دوبارہ پاکستان آنے کی دعوت دی، جبکہ کچھ نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ “آپ تو واپس چلی گئیں لیکن آپ کا دل یہیں رہ گیا ہے۔”

ایک صارف اللہ بخش نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ “امریکی لڑکی تو چلی گئی مگر اس کا دل اسلام آباد میں ہی رہ گیا ہے”، جسے دیگر صارفین نے بھی خوب سراہا۔ متعدد افراد نے امید ظاہر کی کہ کیٹلن جلد ایک بار پھر پاکستان کا رخ کریں گی اور یہاں کے مزید علاقوں کی سیر کریں گی۔

مزید پڑھیں: ایران کی فوجی صلاحیت شدید متاثر، پیوٹن بھی نہیں چاہتے تہران جوہری ہتھیار حاصل کرے: ٹرمپ

اس سے قبل بھی اپنے ایک پیغام میں امریکی صحافی نے پاکستانی مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ اگر کسی امریکی وفد کو اس کا آدھا استقبال بھی مل جائے جو انہیں پاکستان میں نصیب ہوا، تو شاید وہ واپس جانے کا ارادہ ہی نہ کرے۔

واضح رہے کہ  اس نوعیت کے مثبت تاثرات عالمی سطح پر پاکستان کے نرم اور مہمان نواز تشخص کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر عوامی ردِعمل اس تاثر کو مزید تقویت دیتا ہے۔