غیر ملکی نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق وانگ فک کورٹ ہاؤسنگ اسٹیٹ کی کئی ہائی رائز عمارتوں میں اچانک بھڑک اٹھنے والی آگ نے لمحوں میں کئی منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ 31 منزلہ ٹاورز سے اُٹھتا گھنا کالا دھواں دور دور تک دکھائی دیتا رہا اور شعلے رات بھر آسمان کو روشن کرتے رہے۔
فائر سروسز ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 9 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ اسپتال منتقل کیے گئے چار زخمی دورانِ علاج جانبر نہ ہو سکے۔ شدید صورتحال کے باعث آگ کو رات کے وقت فائیو تھریڈ الرٹ میں اپگریڈ کر دیا گیا۔ کم از کم 15 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ کچھ رہائشی عمارتوں کے اندر اب بھی پھنسے ہوئے ہو سکتے ہیں، جن تک پہنچنے کی کوششیں جاری ہیں۔
ایک مقامی رہائشی 57 سالہ مسٹر سو نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جائیداد تو خیر گئی، ہم تو بس یہ دعا کر رہے ہیں کہ ہر عمر کا شخص محفوظ باہر آجائے۔ دل ٹوٹ گیا ہے، ایسا لگ رہا ہے جیسے لوگ اندر پھنسے ہوں۔
مزید پڑھیں: یرغمالی ڈرور اور کی لاش اسرائیل کے حوالے: حماس معاہدے کی پاسداری کرے
وانگ فک کورٹ ہانگ کانگ کے ان گنجان آباد رہائشی کمپلیکسز میں سے ایک ہے جہاں تقریباً 2 ہزار اپارٹمنٹس میں 4 ہزار 800 سے زائد افراد رہائش پذیر ہیں۔ تائی پو شہر کا وہ علاقہ ہے جو چین کی سرحد کے قریب واقع ہے اور اس کی آبادی تقریباً 3 لاکھ ہے۔
فائرفائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں جبکہ متاثرہ عمارتوں میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔







