آصف محمود نے فیس بک پر لکھا کہ ہمارے گھروں اور خاندانوں کو خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے بی این پی کا نام لیے بغیر کہا کہ جو لوگ جیت چکے ہیں، اپنے رہنماؤں اور کارکنوں کو قابو میں رکھیں۔
واضح رہے کہ نیشنل سٹیزن پارٹی طلبہ تحریک کی بنیاد پر ابھری تھی اور حالیہ انتخابات میں چھ نشستیں حاصل کیں، جن میں پارٹی کے سربراہ ناہید اسلام ایک نشست پر کامیاب ہوئے۔
مزید پڑھیں: ’ہم انتخابات کے نتائج کے عمل سے مطمئن نہیں‘، جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش
آصف محمود نے خبردار کیا کہ یہ ہمارے لیے شرم کی بات ہوگی اگر جمہوری انتقال کا آغاز مخالفین اور ہم خیال عوام پر ظلم و ستم کے ساتھ ہو۔
یہ بیان اس موقع پر سامنے آیا ہے جب بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کر کے حکومت سازی کا دعویٰ کیا ہے اور جماعت اسلامی سمیت دیگر اتحادی جماعتیں دوسری بڑی طاقت کے طور پر سامنے آئی ہیں۔







