جرمن میڈیا کے مطابق حکومت نے 640 افغان پناہ گزینوں کو جرمنی میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے، جبکہ ملک میں آنے کے منتظر افغان مہاجرین کے داخلے کے امکانات بھی ختم ہو چکے ہیں۔
جرمن وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں افغان مہاجرین کے لیے جاری داخلہ اسکیم کو برقرار رکھنا ممکن نہیں رہا، سیکیورٹی خطرات کے باعث پالیسی پر نظرِ ثانی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: سوڈان میں اقوام متحدہ کے اڈے پر ڈرون حملہ، بنگلہ دیش کے 6 امن اہلکار جاں بحق، 8 زخمی
افغانستان میں طالبان کی سخت گیر پالیسیوں کے باعث عالمی برادری نے کابل حکومت کے ساتھ سفارتی روابط محدود کر دیے ہیں، جس کے اثرات مہاجرین سے متعلق پالیسیوں پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔
یاد رہے کہ جرمنی نے سال 2024 میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث 28 افغان شہریوں کو ملک بدر کیا، جبکہ 2025 میں یہ تعداد بڑھ کر 81 تک پہنچ گئی۔







