ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ بحری جہاز تقریباً 60 لاکھ لیٹر غیرقانونی ڈیزل لے جا رہا تھا۔ جہاز نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنا نیوی گیشن سسٹم بند کر دیا تھا، تاہم اس کے باوجود سیکیورٹی فورسز نے خلیجِ عمان میں ٹینکر کو تحویل میں لے لیا۔
ایرانی حکام کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے جہاز کے عملے میں بھارت، سری لنکا اور بنگلادیش کے شہری شامل ہیں، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔







