غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بیان میں کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو نے کہا کہ اسرائیل کے تمام سفارتکار کولمبیا سے چلے گئے ہیں، میں نے اسرائیل کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدہ بھی فوری طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کے خلاف ملک بھر میں بھرپور احتجاجی مہم چلائی جائے گی، حافظ نعیم الرحمان
واضح رہے کہ سال 2024 میں کولمبیا نے اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں جاری قتل عام پر اسرائیل سے اپنے تعلقات منقطع کردیے تھے، مگر چار اسرائیلی سفارتی اہلکار اب تک کولمبیا میں موجود تھے، جنہیں اب ملک سے نکال دیا گیا ہے۔







