بیان کے مطابق عاصم منیر سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگ بندی سے متعلق تازہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اس موقع پر جنگ کے خاتمے کے حوالے سے ایران کا مؤقف پیش کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس بات کا اظہار کیا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کی کوششیں جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔

بعد ازاں شہباز شریف سے ملاقات کے حوالے سے عباس عراقچی نے ایک علیحدہ بیان میں کہا کہ وزیراعظم کو بھی جنگ بندی کی موجودہ صورتحال اور جنگ کے  مکمل خاتمے  سے متعلق ایران کے اصولی مؤقف سے آگاہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے میں امن و سفارت کاری پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس امید کا اظہار کیا کہ مذاکراتی عمل جاری رہے گا اور خطے میں امن کے لیے سفارتی کوششیں کامیاب ہوں گی۔

خیال رہے کہ یہ ملاقاتیں ایک ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب خطے میں ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے اور سفارتی سطح پر جنگ بندی کے امکانات پر غور کیا جا رہا ہے۔