یہ ایوارڈ انہیں سال 2024 کی فلم "آئی وانٹ ٹو ٹاک" میں شاندار اداکاری پر دیا گیا۔
ایوارڈ تقریب اتوار کے روز منعقد ہوئی، جہاں ابھشیک بچن نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے خاندان خصوصاً اہلیہ ایشوریا رائے بچن اور بیٹی آرادھیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بغیر یہ سفر ممکن نہیں تھا۔
ابھشیک بچن کا کہنا تھا کہ یہ سال میری فلمی زندگی کے 25 سال مکمل ہونے کا ہے اور مجھے یاد نہیں کہ کتنی بار میں نے یہ تقریر اپنے دل میں دہرائی۔ یہ میرا خواب تھا اور اسے اپنے خاندان کے سامنے حاصل کرنا میرے لیے بے حد خاص لمحہ ہے۔
مزید پڑھیں: اداکارہ دپیکا پڈوکون اور ان کے شوہر رنویر سنگھ کومسجد کی تشہیر کرنے پر تنقید کا سامنا
واضح رہے کہ ابھشیک بچن کا فلمی سفر ہمیشہ غیر معمولی رہا ہے، یُووا کے جوشیلے کردار سے لے کر گرو کی بلند حوصلگی، من مرضیاں کے جذباتی تاثر سے لے کر باب بسواس کی نفسیاتی پیچیدگی تک اور دسوی کے سماجی پیغام تک انہوں نے ہمیشہ اپنے فن اور کرداروں کو نئے زاویے سے پیش کیا۔
فلم "آئی وانٹ ٹو ٹاک" کی ہدایتکاری شوجیت سرکار نے کی ہے، فلم میں ابھشیک نے ایک ایسے باپ کا کردار نبھایا، جو زندگی کے آخری لمحات میں اپنی بیٹی سے دوبارہ جڑنے کی خواہش رکھتا ہے۔ یہ کردار ان کے کیریئر کی سب سے جذباتی اور گہرے پرفارمنسز میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔







