ماہرین کے مطابق رمضان المبارک کے ابتدائی دنوں میں روزے کا اوسط دورانیہ تقریباً 12 گھنٹے ہوگا، تاہم مہینے کے اختتام تک یہ دورانیہ بڑھ کر 13 گھنٹے یا اس سے کچھ زیادہ ہو سکتا ہے۔
پاکستان میں رمضان کے دوران روزے کا دورانیہ تقریباً 13 سے ساڑھے 13 گھنٹے کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
İŞTE ÜLKELERE GÖRE ORUÇ TUTMA SÜRELERİ
— NTV (@ntv) February 17, 2026
Ramazan ayında bu sene, dünya genelindeki Müslümanlar günde yaklaşık 12 ila 15 saat oruç tutacak. Kuzey yarım kürede günler uzadıkça oruç süreleri artarken güney yarım kürede ise kademeli olarak kısalacak.
Video: AA pic.twitter.com/IHaF8NPLe5
خلیجی ممالک جیسے قطر، یواے ای، سعودی عرب اور کویت وغیرہ میں روزے کا دورانیہ عموماً 12 سے 13 گھنٹے کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب یورپی ممالک مثلاً یوکے اور جرمنی میں بلند عرضِ بلد کے باعث روزے نسبتاً طویل ہوں گے، جب کہ شمالی یورپ کے بعض علاقوں میں یہ دورانیہ اس سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں دنیا کی پہلی ’گولڈ اسٹریٹ‘ کیوں بنائی جارہی ہے؟
ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین کی گردش اور دن کے دورانیے میں فرق کے باعث دنیا بھر میں مسلمان اپنے اپنے خطوں کے مطابق مختلف اوقات کے ساتھ رمضان المبارک کے روزے رکھیں گے۔







